جوہانسبرگ۔11اپریل (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پیر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ وانڈررز سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض ہیرنک کلازین انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچ سنچورین میں کھیلے جائیں گے۔