قومی ٹیم کے انتخاب میں بہتری کی ضرورت ہے ، انضمام الحق

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہاکہ قومی ٹیم کے انتخاب میں مستقبل میں بہتری کی ضرورت ہے جبکہ قومی ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے اچھے کھلاڑی چاہے وہ سینئر ہی کیوں نہ ہوں پاکستان کے لئے کھیلنے پر غور کیا جائے، مستقبل کے لئے بہت ساری بہتریوں کی ضرورت ہے۔ جب آپ ٹیم کا انتخاب کررہے ہیں تو آپ کو یہ سمجھنا …

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہاکہ قومی ٹیم کے انتخاب میں مستقبل میں بہتری کی ضرورت ہے جبکہ قومی ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے اچھے کھلاڑی چاہے وہ سینئر ہی کیوں نہ ہوں پاکستان کے لئے کھیلنے پر غور کیا جائے، مستقبل کے لئے بہت ساری بہتریوں کی ضرورت ہے۔ جب آپ ٹیم کا انتخاب کررہے ہیں تو آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ آپ انڈر 19 ٹیم کا انتخاب نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی یہ 30 سال کی عمر کی ٹیم ہے۔

جو بھی پاکستان کے لئے اچھا ہے اس پر غور کرنا چاہئے، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف فتح کے لئے مبارکباد لیکن اس نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے۔ ہمیں بہت ساری بہتریوں کی ضرورت ہے.اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت ہو تو سینئر کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے لئے کھیلنے پر غور کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا حالیہ انتخاب صحیح نہیں تھا،ہمارا انتخاب ٹھیک نہیں ہے۔ ہمیں اس سلسلے میں بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی نہیں ہیں جو آسکیں اور مڈل آرڈر میں اچھا کھیل سکے۔ مجھے نہیں لگتا کہ انہیں نظرانداز کیا جانا چاہئے، ان پر ضرور غور کیا جانا چاہئے۔ اگر وہ سینئر کھلاڑی ہیں تو بھی ، اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہو تو ان پر غور کیا جانا چاہئے۔