ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران 18.9 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):ٹیکسٹائل کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 18.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2020 کے مقابلہ میں مئی 2021 کے دوران برآمدات کی مالیت 41.4 فیصد بڑھ گئی۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل گروپ …

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):ٹیکسٹائل کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 18.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2020 کے مقابلہ میں مئی 2021 کے دوران برآمدات کی مالیت 41.4 فیصد بڑھ گئی۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات کی مالیت 18.9 فیصد اضافہ سے 13 ارب 74 کروڑ 82 لاکھ 96 ہزار ڈالر تک بڑھ گئی۔

اس دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 32.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات سے 3 ارب 41 کروڑ 43 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ تولیہ کی برآمدات بھی 28.5 فیصد اضافہ سے 83 کروڑ 85 لاکھ 7 ہزار ڈالر اور بیڈ ویئرز کی برآمدات 24.6 فیصد اضافہ سے 2 ارب 47 کروڑ 27 لاکھ 82 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2020 کے مقابلہ میں مئی 2021 کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات میں 41.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس عرصہ سے نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 62 فیصڈ، تولیہ کی برآمدات میں48.4 فیصد، تیار ملبوسات کی برآمدات میں 43.7 فیصد، سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 38.6 فیصد، سوتی کپڑا کی برآمدات میں 37 فیصد اور بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 23.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔