زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.117 ارب ڈالرکااضافہ،زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 24.414 ارب ڈالر ہوگیا

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.117 ارب ڈالرکااضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 24.414 ارب ڈالر ہوگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دو جولائی 2021 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 24.414 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.117 ارب ڈالرزیادہ ہے۔ سٹیٹ بینک کے …

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.117 ارب ڈالرکااضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 24.414 ارب ڈالر ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دو جولائی 2021 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 24.414 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.117 ارب ڈالرزیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 17.231 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.183 ارب ڈالررہا۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.119 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.178 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔