اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) نے کہا ہے کہ جون 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران اس کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 506 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال دوہزار انیس ،بیس کے ابتدائی نو ماہ جولائی 2019 تا مارچ 2020 پی …
پی ایس او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں جون 2020 میں ختم ہونے والے مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 506 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) نے کہا ہے کہ جون 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران اس کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 506 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال دوہزار انیس ،بیس کے ابتدائی نو ماہ جولائی 2019 تا مارچ 2020 پی ایس او کو 3008 ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی تاہم گزشتہ مالی سال میں جولائی تامارچ 21-2020 کے عرصے کی بعد از ٹیکس آمدنی 18 ہزار 242 ملین روپے تک پہنچ گئی ۔
اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پی ایس او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 15 ہزار 234 ملین روپے یعنی 506 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ سال 2020 کے ابتدائی 9 ماہ کے لئے پی ایس او کی فی حصص آمدنی 6.41 روپے رہی تھی تاہم گزشتہ مالی سال کے اسی عرےکے لئے کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی بڑھ کر 38.86 روپے رہی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں جولائی 2019 تامارچ 2020 کے لئے پی ایس او کا عمومی منافع 20 ہزار 142 ملین روپے رہاتھا جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی 2020 تا مارچ 21کے لئے کمپنی کاعمومی منافع بڑھ کر 37 ہزار 740 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران پی ایس او کے عمومی منافع میں 87 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی 506 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔








