اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پٹرول کی قیمت میں محض 5 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں محض 2 روپے 54 پیسے فی لٹر کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات …
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پٹرول کی قیمت میں محض 5 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں محض 2 روپے 54 پیسے فی لٹر کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ وزیرِ اعظم نے اوگرا سفارشات کے برعکس عوامی مفاد میں پٹرول کی قیمت میں محض 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ اوگرا تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کئے جانے والے اس فیصلے کے نتیجہ میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔








