وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 5.40 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2.54 روپے، کیروسین آئل 1.39 روپے اورلائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیاہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کویہاں جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیاہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ …

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 5.40 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2.54 روپے، کیروسین آئل 1.39 روپے اورلائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیاہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کویہاں جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیاہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے حکومت اپریل 2021 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتی چلی آرہی ہے۔ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود حکومت نے اضافہ کا سارابوجھ عوام پرنہ ڈالنے کافیصلہ کیا، اس مقصد کیلئے حکومت نے سیلزٹیکس کی شرح اورپیٹرولیم ڈیوٹی کی اس طرح سے ایڈجسٹمنٹ کی کہ جس سے عام صارفین کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہو۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ بات بھی قابل غورہے کہ آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم نے صرف 5.40 روپے فی لیٹر اضافہ کی منظوری دی۔وزارت خزانہ کے مطابق 16 جولائی (جمعہ) سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 5.40 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2.54 روپے، کیروسین آئل 1.39 روپے اورلائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیاہے۔

قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 118.09 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 116.53روپے، کیروسین آئل 87.14 روپے اورلائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 84.67 روپے فی لیٹرہوگئی ہے۔