اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):مختلف ٹیکسوں پرری فنڈز کی ادائیگی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.66 فیصد کی شرح سے نموہوئی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مای سال کے پہلے دوماہ یعنی جولائی واگست میں ری فنڈز کی مدمیں مجموعی طورپر35 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال …
ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی میں جولائی و اگست میں 16.66 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):مختلف ٹیکسوں پرری فنڈز کی ادائیگی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.66 فیصد کی شرح سے نموہوئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مای سال کے پہلے دوماہ یعنی جولائی واگست میں ری فنڈز کی مدمیں مجموعی طورپر35 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.66 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ری فنڈز کی مد میں 30 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئی تھیں۔
جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے، سیلزٹیکس کی مد میں 29 ارب روپے اورکسٹم ڈیوٹی کی مدمیں 4 ارب روپے کی ری فنڈز ادائیگیاں کی گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انکم ٹیکس کی مدمیں 4 ارب روپے اور سیلزٹیکس کی مدمیں 26 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھیں۔
اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینہ میں ری فنڈز کی مد میں 15 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 7.14 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں ری فنڈ کی مد میں 14 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کیلئے 690 ارب روپے کا ہدف مقررکیاگیاتھا جبکہ ایف بی آر نے ہدف سے 160 ارب روپے اضافی یعنی کل 850 ارب روپے اکھٹے کئے، ہدف کے مقابلہ میں ریونیومیں 23 فیصد کی نموہوئی ۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ایف بی آرنے 603 ارب روپے کی محصولات اکھٹا کیں جو رواں سال کی اسی مدت میں بڑھ کر850 ارب روپے ہوگئی، مالی سال کی ابتدائی دوماہ میں ریونیواکھٹاکرنے میں مجموعی طورپر41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔








