گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے موسم کے لحاظ سے بجلی گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز زیرغور ہے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا ٹویٹ

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے موسم کے لحاظ سے بجلی گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز زیرغور ہے، اس اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز کا مقصد …

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے موسم کے لحاظ سے بجلی گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز زیرغور ہے، اس اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز کا مقصد آف پیک مہینوں میں بجلی کی کھپت بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل انرجی سپورٹ پیکج سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ایسی سہولیات سے لوگوں کو ریلیف ملتا ہے اور بجلی کی اضافی گنجائش کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔