اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کو فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 5.71 فیصدکی نموہوئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کاحجم 51.033 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.66 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو 48.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق …
بنگلہ دیش کو فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 5.71 فیصد کااضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کو فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 5.71 فیصدکی نموہوئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کاحجم 51.033 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.66 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو 48.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں10.89 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ، جولائی میں بنگلہ دیش سے درآمدات پرپر3.518 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ سال جولائی میں بنگلہ دیش سے 3.948 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک کی مجموعی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.73 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال جولائی میں 1.885 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں جبکہ رواں سال جولائی میں پاکستانی برآمدات کاحجم 2.257 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔
اس کے برعکس مجموعی ملکی درآمدات میں مالی سال کے پہلے مہینہ میں 51.70 فیصدکی نموہوئی، جولائی میں 5.396 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں ، گزشتہ سال جولائی میں ملک کی مجموعی درآمدات کاحجم 5.396 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








