اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 74.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیا جو جولائی 2020 کے مقابلہ میں 50.7 فیصدزیادہ …
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں ایک ماہ کے دوران 50.7 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 74.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیا جو جولائی 2020 کے مقابلہ میں 50.7 فیصدزیادہ ہے، جولائی 2020 میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 49.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیاتھا۔
جولائی 2019 میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 37.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات،سہولیات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے، جولائی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر2.1 فیصدکی نموہوئی ہے۔








