اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (منصوبہ ) کے تحت رواں سال 2021 پاک چین شراکت داری کومزید دوام ملے گا اور دوطرفہ تعاون کے سنگ میل طے ہوں گے ،دوسرے مرحلہ عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں 27 منصوبوں پر کام کیا جارہاہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اگلے مرحلہ کے تحت چار اہم شعبوں میں پیشرفت کی جائے گی جن …
چین پاکستان اقتصادی راہداری (منصوبہ ) کے تحت رواں سال دونوں ممالک کی شراکت داری کومزید دوام ملے گا،سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (منصوبہ ) کے تحت رواں سال 2021 پاک چین شراکت داری کومزید دوام ملے گا اور دوطرفہ تعاون کے سنگ میل طے ہوں گے ،دوسرے مرحلہ عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں 27 منصوبوں پر کام کیا جارہاہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اگلے مرحلہ کے تحت چار اہم شعبوں میں پیشرفت کی جائے گی جن میں پہلا شعبہ صنعت سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں زراعت، معاشی شعبہ کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
پاک چین سٹریٹیجک شراکت داری دن بہ دن مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ یہ شراکت داری عالمی اور خطے بھر میں نہایت اہمیت کی حامل ہے جبکہ یہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ کی دو طرفہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق عزائم نہایت خوش آئندہیں۔








