سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں اگست کے دوران 22.77 فیصداضافہ

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):سیمنٹ کی مجموعی فروخت اگست 2021 کے دوران اگست 2020 کے مقابلہ میں 22.77 فیصد بڑھ گئی۔ اگست 2021 میں سیمنٹ کی فروخت کا حجم 4.336 ملین ٹن تک پہنچ گیا جبکہ اگست 2020 میں سیمنٹ کی فروخت 3.531 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2021 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 36 فیصد اضافہ سے 3.814 ملین …

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):سیمنٹ کی مجموعی فروخت اگست 2021 کے دوران اگست 2020 کے مقابلہ میں 22.77 فیصد بڑھ گئی۔ اگست 2021 میں سیمنٹ کی فروخت کا حجم 4.336 ملین ٹن تک پہنچ گیا جبکہ اگست 2020 میں سیمنٹ کی فروخت 3.531 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2021 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 36 فیصد اضافہ سے 3.814 ملین ٹن رہی جبکہ اگست 2020 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم 2.805 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔