یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو پہلی ششماہی کے دوران 15ارب روپے منافع

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل)نے کہا ہے کہ اس نے رواں سال2021کی پہلی ششماہی کے دوران15ارب روپے منافع کمایا ۔ یو بی ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا جون 2021 بینک کی فی حصص آمدن 12.24روپے رہی ، 2020کے مقابلے میں 2021کے پہلے چھ ماہ کے دوران یو بی ایل کی آمدن میں 40فیصد اضافہ ہوا ،تاہم سال 2021کی پہلی سہ ماہی کے …

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل)نے کہا ہے کہ اس نے رواں سال2021کی پہلی ششماہی کے دوران15ارب روپے منافع کمایا ۔

یو بی ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا جون 2021 بینک کی فی حصص آمدن 12.24روپے رہی ، 2020کے مقابلے میں 2021کے پہلے چھ ماہ کے دوران یو بی ایل کی آمدن میں 40فیصد اضافہ ہوا ،تاہم سال 2021کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں بینک کی آمدنی 3فیصد کم رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری تا جون 2021کے دوران یو بی ایل کی نیٹ انٹریسٹ آمدن میں نمایاں اضافے سے بینک کا منافع بڑھا ، تاہم دوسری سہ ماہی میں یو بی ایل کے سرمایہ کاری سے حاصل آمدن میں کمی کی وجہ سے منافع بھی متاثر ہوا ۔

یو بی ایل کی انتظامیہ نے اپنے حصہ داروں کیلئے 4روپے فی حصص ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجہ میں سال 2021کی پہلی ششماہی کیلئے ڈیوڈنڈ کی مجموعی ادائیگی 8روپے فی حصص تک بڑھ گئی ۔