اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):کرم کش مصنوعات /ادویات کی درآمدات میں جون 2021 کے دوران سالانہ بنیاد پر 45 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2020 میں کرم کش مصنوعات و ادویات کا درآمدی حجم 33.9 ملین ڈالر رہا تھا تاہم جون 2021 میں کم ہوکر 18.7 ملین ڈالر رہا ۔ اس طرح جون 2020 کے مقابلے میں جون 2021 کے …
کرم کش مصنوعات و ادویات کی درآمدات میں جون کے دوران 45 فیصد کمی ہوئی،ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):کرم کش مصنوعات /ادویات کی درآمدات میں جون 2021 کے دوران سالانہ بنیاد پر 45 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2020 میں کرم کش مصنوعات و ادویات کا درآمدی حجم 33.9 ملین ڈالر رہا تھا تاہم جون 2021 میں کم ہوکر 18.7 ملین ڈالر رہا ۔
اس طرح جون 2020 کے مقابلے میں جون 2021 کے دوران کرم کش ادویات / مصنوعات کی قومی درآمدات میں 15.2 ملین ڈالر یعنی 44.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئ ۔








