اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی) کی خالص آمدن سال 2021 کے پہلے 6 ماہ میں 12 فیصد بڑھ گئی۔ ایم سی بی کے مالیاتی نتائج کے دوران سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021 کے اسی عرصہ کے دوران ایم سی بی کی بعد از ٹیکس آمدن 12 فیصد اضافہ سے 14.74 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ جنوری تا جون 2020 …
مسلم کمرشل بینک کی آمدن میں 6 ماہ کے دوران 12 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی) کی خالص آمدن سال 2021 کے پہلے 6 ماہ میں 12 فیصد بڑھ گئی۔
ایم سی بی کے مالیاتی نتائج کے دوران سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021 کے اسی عرصہ کے دوران ایم سی بی کی بعد از ٹیکس آمدن 12 فیصد اضافہ سے 14.74 ارب روپے تک بڑھ گئی۔
جنوری تا جون 2020 کے لئے ایم سی بی کی فی حصص آمدنی 11.15 روپے رہی تھی تاہم جنوری تا جون 2021 کے لئے بینک کی فی حصص آمدن 12.44 روپے تک پہنچ گئی۔








