پاک سوزوکی موٹرز کی سیلز میں جولائی کے دوران 204 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):جولائی 2021 کے دوران پاک سوزوکی موٹرز کی سیلز میں 204 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جولائی2020 میں کمپنی کی سیلز کا حجم 4 ہزار 991 یونٹس رہا تھا تاہم جولائی 2021 کے دوران پاک سوزوکی کی موٹر کمپنی کی سیلز کا حجم 15 ہزار 181 یونٹس تک بڑھ گیا۔ اس طرح جولائی 2020کے مقابلہ میں جولائی 2021 کے …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):جولائی 2021 کے دوران پاک سوزوکی موٹرز کی سیلز میں 204 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جولائی2020 میں کمپنی کی سیلز کا حجم 4 ہزار 991 یونٹس رہا تھا تاہم جولائی 2021 کے دوران پاک سوزوکی کی موٹر کمپنی کی سیلز کا حجم 15 ہزار 181 یونٹس تک بڑھ گیا۔

اس طرح جولائی 2020کے مقابلہ میں جولائی 2021 کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی سیلز میں 10 ہزار 190 یونٹس یعنی 204 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔