پاکستان اور چین سی پیک کے تحت معیاری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پُر عزم ہیں، ننگ جز ہی

95
گوادر میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے چین کی جانب سے 5 ارب یوآن کی گرانٹس فراہم کی گئی ہے، چائنہ اکنامک نیٹ

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین اور سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے چیئرمین ننگ جز ہی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پُر عزم ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین تعلقات کا اہم عنصر باہمی اعتماد ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان دوستی مضبوط ہے سی پیک کی ترقی نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں اور سی پیک کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا مشترکہ تعاون کا حامل ایک اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی چن پنگ نے ہمیشہ سٹریٹجک مواصلات اور عملی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔