انفارمیشن و کیمونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اگست کے دوران 46فیصد اضافہ

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):اگست 2021میں انفارمیشن و کیمونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 46فیصد بڑھ گئیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں اگست 2020کے دوران شعبہ کی برآمدات کاحجم 287ملین ڈالر رہا تھا تاہم ر واں مالی سال میں اگست 2021میں انفارمیشن و کیمونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات سے 420ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ اس طرح اگست 2020کے مقابلہ میں اگست 2021کے دوران …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):اگست 2021میں انفارمیشن و کیمونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 46فیصد بڑھ گئیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں اگست 2020کے دوران شعبہ کی برآمدات کاحجم 287ملین ڈالر رہا تھا تاہم ر واں مالی سال میں اگست 2021میں انفارمیشن و کیمونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات سے 420ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

اس طرح اگست 2020کے مقابلہ میں اگست 2021کے دوران شعبہ کی قومی برآمدات میں 133ملین ڈالر یعنی 46فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔