اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمشیر برائے تجارت عبد الرزاق داود نے کہا ہے ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کے آغاز پر زبردست حوصلہ افزا ریسپانس ملا ہے ۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان تمام وزیٹرز کا شکریہ جو پاکستان پویلین آئے اور پاکستانی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیٹرز نے پاکستانی ثقافت کے تنوع کو سراہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان ڈونرز کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پویلین کو بنانے میں بھرپور تعاون کیا ہے ، ان ڈونرز کی وجہ سے ہم دنیا کو پاکستانی رنگ دکھانے کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کے 9 اکتوبر کو دوبارہ پاکستان پویلین کا دورہ کریں اور پاکستانی ثقافت کے خوبصورت رنگ دیکھیں گے ۔