رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب سے پاکستانیوں نے سب سے زیادہ ترسیلات زر کیں ،ایس بی پی

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2021کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران سعودی عرب سے 2.02ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں۔ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات رہا ہے، جہاں سے جولائی تا ستمبر …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2021کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر کی گئی ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران سعودی عرب سے 2.02ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں۔ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات رہا ہے،

جہاں سے جولائی تا ستمبر 2021میں 1.54ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جبکہ برطانیہ سے 1.12ارب ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 836.1ملین ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں۔