پانیئر سیمنٹ لمیٹڈ کی خالص آمدن میں 347.23 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پانیئر سیمنٹ لمیٹڈ ( پی آئی او سی) کی خالص آمدن میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 347.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 میں جولائی تا مارچ 20-2019 کے دوران پانیئر سیمنٹ کو 523 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا تاہم گزشتہ مالی سال 2021 میں جولائی تامارچ 21-2020 کے دوران کمپنی …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پانیئر سیمنٹ لمیٹڈ ( پی آئی او سی) کی خالص آمدن میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 347.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 میں جولائی تا مارچ 20-2019 کے دوران پانیئر سیمنٹ کو 523 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا تاہم گزشتہ مالی سال 2021 میں جولائی تامارچ 21-2020 کے دوران کمپنی نے خسارہ پر قابو پاتے ہوئے 1293 ملین روپے بعد ازٹیکس آمدن حاصل کی ہے۔

اس طرح مالی سال 2020 کے ابتدائی نو مہینوں کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے اسی عرصہ کے دوران پی آئی او سی کی خالص آمدن میں 347 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران کمپنی کو40 ملین روپے خالص خسارہ ہوا تھا تاہم دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2020 کےلئے پانیئر سیمنٹ نے 646 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن حاصل کی اور تیسری سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2021 کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 686 ملین روپے تک بڑھ گیا جو مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ میں بعد از ٹیکس آمدن میں اضافہ کے اسباب میں شامل ہے۔