امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک

لاس اینجلس۔29دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے نے امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا کہ ایک لیئر جیٹ ۔35بزنس جیٹ سان ڈیاگو کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں 4 افراد سوار تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ طیارہ اورنج کاؤنٹی میں اور سان ڈیاگو کے گلیسپی …

لاس اینجلس۔29دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے نے امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا کہ ایک لیئر جیٹ ۔35بزنس جیٹ سان ڈیاگو کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں 4 افراد سوار تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ طیارہ اورنج کاؤنٹی میں اور سان ڈیاگو کے گلیسپی فیلڈ ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہوا تھا۔ حادثے کے بعد پولیس اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

سان ڈیاگو کاؤنٹی شیرف کے محکمہ کے مطابق فائر فائٹرز حادثے کے مقام پر کسی بھی زندہ بچ جانے والے کو تلاش نہیں کر سکے۔ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کریں گے۔