بنکاک۔30دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی وزارت صحت عامہ نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے مختلف قسم کے کل 739 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 488 بیرون ملک سے آنے والے اور 251 مقامی متاثرہ افراد شامل ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت عامہ کے شعبہ میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر جنرل سوپکیت سریلاک کے حوالے سے بتایا کہ اومیکرون ویرینٹ ملک کے 33 …
تھائی لینڈ میں 700 سے زیادہ اومیکرون ویرینٹ کے مختلف کیسز رپورٹ

مزید خبریں
بنکاک۔30دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی وزارت صحت عامہ نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے مختلف قسم کے کل 739 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 488 بیرون ملک سے آنے والے اور 251 مقامی متاثرہ افراد شامل ہیں۔
چینی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت عامہ کے شعبہ میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر جنرل سوپکیت سریلاک کے حوالے سے بتایا کہ اومیکرون ویرینٹ ملک کے 33 صوبوں میں پھیل گیا ہے جن میں سے 19صوبوں میں مقامی انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تین صوبوں بنکاک، کالاسین اور فوکٹ میں ان کیسز کی تعداد 60 فی صد سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک، سماجی دوری اور باقاعدگی سے ہاتھوں کو بار بار دھونے کے اقدامات کو اپنائیں کیونکہ ان اقدامات پر عمل کرنے سے مختلف قسم کے انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے تمام سرکاری اہلکاروں کو آئندہ نئے سال کے شروع سے گھروں سے کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے
جبکہ تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر کے تحت آن لائن کلاسز دوربارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ ملک کو اومیکرون ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔








