سڈنی۔6جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے بازعثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی نویں سنچری جڑ دی۔ جمعرات کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ ،سڈنی میں کھیلے جارہے پانچ میچوں کی ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ نے پہلی اننگز انگلش بائولر …
عثمان خواجہ نے انگلینڈ کےخلاف سڈنی ٹیسٹ میں کیریئر کی نویں ویں سنچری جڑ دی

مزید خبریں
سڈنی۔6جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے بازعثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی نویں سنچری جڑ دی۔
جمعرات کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ ،سڈنی میں کھیلے جارہے پانچ میچوں کی ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ نے پہلی اننگز انگلش بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے سٹیون سمتھ کے ساتھ ملکر نہ صرف چوتھی وکٹ پر 115رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔
عثمان خواجہ نے 260گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13خوبصورت چوکوں کی مدد سے نہ صرف انفرادی 137رنز بنائےبلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 3ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔
یہ عثمان خواجہ کے تھ ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری ہے۔ 35 سالہ عثمان خواجہ کو 137کے انفرادی سکور پر سٹورٹ براڈ نے کلین بولڈ کیا۔








