جدہ ۔4جولائی (اے پی پی):عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) ،خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) اور عرب ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نےبیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو روکنے میں کردار ادا …
جنین میں اسرائیلی کارروائیاں ، عرب لیگ، جی سی سی اور او آئی سی کی مذمت

مزید خبریں
جدہ ۔4جولائی (اے پی پی):عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) ،خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) اور عرب ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نےبیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو روکنے میں کردار ادا کرے ۔
او آئی سی نے فلسطینی شہر جنین میں قابض اسرائیلی افواج کے نہتے شہریوں پر مظالم کی مذمت کی۔واضح رہے کہ پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 9فلسطینیوں کوشہید کردیا تھا۔








