اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):پاکستان 4 سے 5 اگست کو بھوربھن، مری میں ملک میں پہلی بار سیاحتی تعاون پر چوتھی ڈی ایٹ سینئر آفیشلز میٹنگ اور تیسرے ڈی ایٹ وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس کے بعد 6 اگست کو وفاقی دارالحکومت کا تکنیکی دورہ کیا جائے گا۔2019 میں ملائیشیا میں ہونے والی دوسری ڈی …
پاکستان 4 سے 5 اگست تک سیاحتی تعاون پر تیسرے ڈی ایٹ وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):پاکستان 4 سے 5 اگست کو بھوربھن، مری میں ملک میں پہلی بار سیاحتی تعاون پر چوتھی ڈی ایٹ سینئر آفیشلز میٹنگ اور تیسرے ڈی ایٹ وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس کے بعد 6 اگست کو وفاقی دارالحکومت کا تکنیکی دورہ کیا جائے گا۔2019 میں ملائیشیا میں ہونے والی دوسری ڈی ایٹ وزارتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان تیسری ڈی ایٹ وزارتی میٹنگ کی میزبانی کرے گا جس سے پہلے ڈی ایٹ سینئر عہدیداروں کا اجلاس ہوگا، تاہم 2021 میں یہ اجلاس کووِڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل اور پی ٹی ڈی سی کے چیئرمین عون چوہدری نے مارچ میں ڈی ایٹ سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور اس سال کے آخر میں اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پیر کو یہاں ڈی ایٹ وزارتی اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کے بین الوزارتی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان کی سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینا اور رکن ممالک کے سیاحتی تجارت کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس سے سماجی و اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس اجلاس کا مقصد ڈی ایٹ کے مقاصد اور اہداف کے مطابق انٹرا ڈی ایٹ سیاحت کو بڑھانے کے لیے ممکنہ مواقع(ترغیب اور اقدامات) کی نشاندہی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے بعد کے سیاحتی دور کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور موثر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے رکن ممالک کے سیاحتی ماہرین کو اکٹھا کرنا، تعاون کے مواقع کو آسان بنانے کے لیے رکن ممالک کو معلومات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا، اور رکن ممالک کے درمیان دو طرفہ سیاحت کو فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنا بھی اس اجلاس کے مقاصد مین شامل ہے۔ اقتصادی تعاون کے لیے کام کرنے والی ڈی ایٹ تنظیم ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو 1997 میں قائم ہوئی ۔ یہ آٹھ ترقی پذیر ممالک پر مشتمل ہے جس میں بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔








