ریاض۔26جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان السعود نے الجزائر کے جنگلات میں آگ کے باعث ہونے والی اموات پرصدر عبدالمجید تبون سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے صدر الجزائر کے نام پیغام میں متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی …
سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث اموات پر الجزائر کے صدر سے اظہار افسوس

مزید خبریں
ریاض۔26جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان السعود نے الجزائر کے جنگلات میں آگ کے باعث ہونے والی اموات پرصدر عبدالمجید تبون سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے صدر الجزائر کے نام پیغام میں متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایک پیغام میں الجزائر کے صدر سے جنگلات میں آگ کے باعث اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ٹیلی گرام میں کہا کہ انہیں الجزائر کی متعدد ریاستوں میں آگ لگنے اور لوگوں کی اموات اور زخمی ہونے کی رپورٹس ملی ہیں۔ انہوں نے صدر اور متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ سےتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور یورپ میں اس وقت شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور خطے کے کئی شہروں میں تقریباً 49 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماحولیاتی تبدیلی کے باعث گرمیوں میں لگنے والی جنگل کی آگ نے بحیرۂ روم کے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے الجزائر میں کم از کم 34 اور جنوبی اٹلی میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔








