بیجنگ۔31جولائی (اے پی پی):چین کے شہر شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ چین میں حالیہ سالوں میں پاکستان میں تیار کئے جانے والے ہمالیائی پنک سالٹ کے لیمپس اوراس سے بنی دیگر مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔ انہوں نے شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام پاکستانی پنک سالٹ کے حوالے سے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے …
چینی مارکیٹ میں پاکستانی پنک سالٹ کی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔31جولائی (اے پی پی):چین کے شہر شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ چین میں حالیہ سالوں میں پاکستان میں تیار کئے جانے والے ہمالیائی پنک سالٹ کے لیمپس اوراس سے بنی دیگر مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔
انہوں نے شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام پاکستانی پنک سالٹ کے حوالے سے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹنگ اور پیکیجنگ کو بہتر کر کے چین کو نمک کی مصنوعات کی برآمد کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
چینی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں چین کو پاکستانی ہمالیائی پنک سالٹ کی برآمدات 4,968,223 ڈالر اور 2022 میں 5,747,492 ڈالر تک پہنچ گئیں جن میں ہر سال 15.68 فیصد اضافہ ہوا ہے جو چین کی بتدریج پھیلتی ہوئی مارکیٹ اور پنک سالٹ کی برآمدات کے امید افزا امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔
ویبینار میں سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے چیئرمین اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے نشاندہی کی کہ جیسے جیسے پنک سالٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستانی حکومت متعلقہ صنعت کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرپیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد نمک کی صنعت کی پائیدارترقی کو یقینی بنانا اور چین سمیت دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں ہمالیائی پنک سالٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔








