چین کی ضلع باجوڑ میں خودکش حملے کی مذمت، پاکستان کے دہشت گردی کی روک تھام، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے اقدام میں پیش رفت کی بھرپور حمایت کا اظہار
چین کی ضلع باجوڑ میں خودکش حملے کی مذمت، پاکستان کے دہشت گردی کی روک تھام، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے اقدام میں پیش رفت کی بھرپور حمایت کا اظہار

مزید خبریں
بیجنگ۔1اگست (اے پی پی): چین نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز باجوڑ حملے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں اس حملے پر شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے متاثرہ افراد کے لیے افسوس اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے دہشت گردی کی روک تھام، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کے اقدام میں پیش رفت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔