ریاض ۔15ستمبر (اے پی پی):سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مملکت کے سمندری طوفان سے براہ راست متاثر ہونے بارے گردش کرنے والی تمام خبریں غلط ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے وضاحت کی کہ مملکت نیم بند سمندروں کو نظر انداز کرتی ہے جن میں بڑے طوفان نہیں بنتے۔
ان کے براہ راست اثر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنے ذرائع سے معلومات لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی ویب سائٹ اور مرکز کے ’’ ایکس‘‘ پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ سے بھی آگاہ کیا۔
یاد رہے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عرب خطے میں موجودہ سمندری طوفانوں اور سیلاب سے سعودی عرب متاثر ہو گا۔ جیسا کہ عالمی واقعات کے نتیجے میں دنیا کے بعض ممالک بالخصوص لیبیا سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔
واضح رہے لیبیا میں سیلاب سے 11 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق اور 20 سے ہزار کے لگ بھگ لاپتہ ہوگئے ہیں۔