پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ثقافتی تبادلے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں، معین الحق کا بیجنگ جنتائی آرٹ میوزیم میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب

بیجنگ۔15ستمبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ثقافتی تبادلے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ چینی ویب سائٹ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے بیجنگ جنتائی آرٹ میوزیم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں …

بیجنگ۔15ستمبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ثقافتی تبادلے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ چینی ویب سائٹ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے بیجنگ جنتائی آرٹ میوزیم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں اس مجسمے کی نقاب کشائی بہت معنی خیز ہے۔ دونوں ممالک نے سامراج اور استعمار کے خلاف جدوجہد میں مضبوط تعلقات قائم کیے ہیں۔

چین کے سابق صدر مائو زیڈونگ جنہیں چیئرمین ماؤ بھی کہا جاتا ہے اور جناح جیسے لیڈرز نے ان مشکل وقتوں میں ہمارے لوگوں کی رہنمائی کی اور ہماری قوموں کے لیے اعزاز حاصل کیے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی بیجنگ جنتائی آرٹ میوزیم میں نقاب کشائی ایک اہم ثقافتی سنگ میل ہے۔ یہ مجسمہ، جسے معروف چینی مصور یوآن ژیکون نے تیار کیا ہے جو بیجنگ جینتائی آرٹ میوزیم کے لیے قابل فخر ہے۔ یہ مجسمہ قائداعظم جناح کی ایک شاندار نمائندگی ہے۔ تقریب میں اعلی عہدیداروں، سفارتکاروں، آرٹ کے شائقین اور پاکستانی اور چینی کمیونٹیز کے اراکین نے شرکت کی۔