شاہ سلمان مرکز کی لیبیا کےلیے امدادی سامان کی فراہمی 2ماہ جاری رہے گی، سعودی عرب

ریاض ۔16ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کہا ہے کہ لیبیا کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سنیچر16 ستمبر سے شروع ہوگی اور 2ماہ تک جاری رہے گی۔العربیہ نیٹوزکے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سےجاری بیان میںکہا گیا ہے کہ امدادی مشن میں شامل مختلف اداروں کے ساتھ تعاون سے امدادی سامان بھیجا جائے گا، موجودہ مرحلے میں مختلف ضروریات …

ریاض ۔16ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کہا ہے کہ لیبیا کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سنیچر16 ستمبر سے شروع ہوگی اور 2ماہ تک جاری رہے گی۔العربیہ نیٹوزکے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سےجاری بیان میںکہا گیا ہے کہ امدادی مشن میں شامل مختلف اداروں کے ساتھ تعاون سے امدادی سامان بھیجا جائے گا، موجودہ مرحلے میں مختلف ضروریات اور ترجیحات کو سب سے اوپر رکھا جائے گا۔

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں ہلال احمر سمیت وہاں سرگرم متعدد بین الاقوامی انسانیت نواز تنظیموں کے تعاون سے امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ واضح رہےکہ ’دانیال’ طوفان سے لیبیا میں تباہ کن سیلاب آیا ہے جس سے مشرقی لیبیا میں واقع متعدد شہر اور قصبے متاثر ہوئے ہیں۔ تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد11300ہوگئی ہے جب کہ سب سے زیادہ متاثرہ شہر درنہ میں ہزاروں افراد کو اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا ہے۔