سعودی عرب اور برطانیہ کا تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ریاض ۔16ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے برطانیہ کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن الخریف نے سعودی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت نائجل ہڈلسٹن سے عمان میں جی سی سی وزرائے تجارت اور صنعت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں برطانیہ …

ریاض ۔16ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے برطانیہ کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن الخریف نے سعودی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت نائجل ہڈلسٹن سے عمان میں جی سی سی وزرائے تجارت اور صنعت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔دونوں رہنماوں نے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے علاوہ تجارت کو بڑھانے اور نان آئل کی برآمدات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا ہے۔