ٹوکیو۔16ستمبر (اے پی پی):جاپان نے برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کے اجزا کے حصول کے لیے کینیڈا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی حکومت نے بیٹریوں کے اہم اجزا تک رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شمالی امریکاکی منافع بخش منڈی میں بہتر قدم جمانے کے لیے کینیڈا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔برقی گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والی نکل، کوبالٹ …
جاپان کا برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کے اجزا کے حصول کے لیے کینیڈا کے ساتھ معاہدہ

مزید خبریں
ٹوکیو۔16ستمبر (اے پی پی):جاپان نے برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کے اجزا کے حصول کے لیے کینیڈا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی حکومت نے بیٹریوں کے اہم اجزا تک رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شمالی امریکاکی منافع بخش منڈی میں بہتر قدم جمانے کے لیے کینیڈا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔برقی گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والی نکل، کوبالٹ اور لیتھیم جیسی معدنیات کے لیے مسابقت بڑھ رہی ہے۔
کینیڈا کے پاس ان معدنیات کے بڑے ذخائر ہیں لیکن انہیں نکالنے اور پروسیس کرنے کے لیے اسے ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔جاپان مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گا، اور کینیڈا وہاں بیٹری پلانٹس لگانے والی جاپانی کمپنیوں کو رعایتیں فراہم کرے گا۔اس تعاون کا مطلب شمالی امریکا میں پلانٹس کے حامل جاپانی کار سازوں کے لیے بہتر سپلائی چین بھی ہے۔ واضح رہے کہ جاپان کے وزیر تجارت نِشی مُورا یاسُوتوشی تعاون کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیےآئندہ ہفتے کینیڈا کا دورہ کریں گے۔








