بیجنگ۔16ستمبر (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبا کے نام اپنے خط میں اساتذہ، طلباء، عملے اور سابق طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی پارٹی …
نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی اصلاحات اور جدت طرازی کو جاری رکھے گی، یو نیورسٹی نے شمال مشرقی چین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، چینی صدرشی جن پنگ

مزید خبریں
بیجنگ۔16ستمبر (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبا کے نام اپنے خط میں اساتذہ، طلباء، عملے اور سابق طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی پارٹی کی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کرتے ہوئے حب الوطنی کی شاندار روایت کو آگے بڑھائے گی، اصلاحات اور جدت طرازی کو جاری رکھے گی،
اعلی معیار کی تعلیم و تربیت کی فراہمی میں قومی اسٹرٹیجک ضروریات پر توجہ مرکوز کرے گی اور اعلی معیار کی سائنسی تحقیق میں مسلسل نتائج حاصل کرے گی تاکہ شمال مشرقی چین کی جامع بحالی کو فروغ دیا جا سکے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے میں مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
چینی میڈیا کے مطابق نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کا قیام 1923میں عمل میں آیا ۔ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے یونیورسٹی نے باصلاحیت افراد کی تربیت اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں فعال خدمات انجام دی ہیں اور ملک کی اقتصادی تعمیر اور شمال مشرقی چین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔








