میلبورن۔17جنوری (اے پی پی):سپین کے مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں سپین کے مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کے …
آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس کا فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
میلبورن۔17جنوری (اے پی پی):سپین کے مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں سپین کے مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کے ایون کنگ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ریز سٹالڈر کو شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں سپین کے مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے ایون کنگ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ریز سٹالڈر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








