کراچی ریجن نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ لیگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

44

کراچی۔ 18 جنوری (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن اسلام آباد کے اشتراک سے کراچی ریجن نے ٹیلنٹ ہنٹ لیگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ویمنز ایونٹ میں کراچی ریجن نے اپنے تمام لیگ میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حیدآباد ریجن نے دوسری اور شہید بینظیر آباد ریجن کی تیسری پوریشن رہی۔

جمعرات کو مہران یونیورسٹی جامشورو میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے مقابلوں میں کراچی ریجن نے پہلی، حیدرآباد ریجن دوسری اور سکھر ریجن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں کراچی ریجن، حیدرآباد ریجن، سکھر ریجن، لاڑکانہ ریجن اور شہید بینظیر آباد ریجن کی یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہران یونورسٹی کے وائس چانسلر طحہٰ حسین علی بلوچ نے ڈائریکٹر سپورٹس عبدالغفار چانڈیو کے ہمراہ کامیاب ٹیموں میں ونر اور رنر ٹرافیز، شیلڈز اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی کراچی ریجن کی منیجر سعیدہ افتخار نے حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں مینز اور ومینز کے دس ،دس بہترین کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا گیا جو لاہور میں نیشنل ٹیبل ٹینس مقابلوں میں حصہ لیں گے۔