میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکو گف اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے …
آرینا سبالینکا اور کوکو گف آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکو گف اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد یوکرین کی حریف کھلاڑی لیسیا وکٹورینا تسورینکوکو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکا کی 19 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف نے ہم وطن حریف کھلاڑی ایلیسیا مشیل پارکس کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد یوکرین کی حریف کھلاڑی لیسیا وکٹورینا تسورینکوکو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 0-6 سے شکست دے کر ٹاپ 16رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا سے ہوگا۔
ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ کے ایک اور میچ امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےہم وطن حریف کھلاڑی ہم وطن حریف کھلاڑی ایلیسیا مشیل پارکس کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کی حریف کھلاڑی میگڈالینا فریچ سے ہوگا








