برسبین۔23جنوری (اے پی پی):آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں …
ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کریں گے ،ٹراوس ہیڈ

مزید خبریں
برسبین۔23جنوری (اے پی پی):آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیارکر رکھی ہے ۔ ویسٹ اندیز کے خلاف پہلے میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے 30 سالہ ٹراوس ہیڈ نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشن کلین سویپ کے مقصد کے حصول کے لئے ان کی ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے برسبین میں شروع ہوگا ۔آسٹریلین ٹیم کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔\








