کراچی۔ 23 جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نےایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے 10 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔ رانا وحید پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 10 رکنی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈرشن سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نےایف آئی ایچ فائیو …
ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ، پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

مزید خبریں
کراچی۔ 23 جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نےایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے 10 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔ رانا وحید پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 10 رکنی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈرشن سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نےایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے 10 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔
رکنی قومی ہاکی ٹیم کی قیادت رانا وحید کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد عبداللہ، مرتضی یعقوب،غضنفر علی،ارشد لیاقت، زکریا حیات، عبدالحنان شاہد، معین شکیل، گول کیپرز عبداللہ اشتیاق خان اور منیب الرحمن کو شامل کیا گیا ہے۔عماد شکیل بٹ کی جگہ مرتضی یعقوب کو ٹیم میں رکھا گیا ہے۔ اولمپئین شکیل عباسی ہیڈ کوچ اور اولمپیئن دلاور حسین مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔








