ملک میں تھرو بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،صرف کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، صدرپاکستان تھروبال فیڈریشن ویمن ونگ

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر فائزہ عامر نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین میں تھرو بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،صرف کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر فائزہ عامر نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین میں تھرو بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،صرف کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی تھروبال چیمپئن شپ (کل)بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کی مرد اور خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 28 جنوری کو ہوگی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئےجائیں گے۔