میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر تین اور دو بار کے آسٹریلین اوپن کے فائنلسٹ ڈینیئل مدویدیف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔27 سالہ ڈینیئل مدویدیف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پولینڈ کے حریف کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز کوہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی …
تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر تین اور دو بار کے آسٹریلین اوپن کے فائنلسٹ ڈینیئل مدویدیف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔27 سالہ ڈینیئل مدویدیف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پولینڈ کے حریف کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز کوہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔بدھ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں عالمی نمبر تین روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے سخت مقابلے کے بعد پولینڈ کے حریف کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز کو 6-7(4-7)، 6-2، 3-6، 7-5 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ میگا ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
دو بار کے آسٹریلین اوپن کے فائنلسٹ ڈینیئل مدویدیف نے اپنے کیریئر کے نویں بڑے کوارٹر فائنل میچ میں فتح حاصل کی ہے۔ ڈینیئل مدویدیف 2021 کا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد دوسرا میگا ٹائٹل حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے حصول کےلئے اب ان کو مزید دو فتوحات درکار ہیں۔








