سرگودہا۔24جنوری (اے پی پی):بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر محمد عمران اور وقاس بٹ نے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر کا کہنا تھا کہ ٹورنا منٹ میں ڈویژن بھر کے 12 کالجز حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پانچ کھلاڑیوں …
تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر ِاہتمام انٹر کالجیٹ بوائز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح

مزید خبریں
سرگودہا۔24جنوری (اے پی پی):بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر محمد عمران اور وقاس بٹ نے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر کا کہنا تھا کہ ٹورنا منٹ میں ڈویژن بھر کے 12 کالجز حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پانچ کھلاڑیوں کو نیشنل سطح پر کھلایا جاے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے چیئرمین تعلیمی بورڈ کمشنر محمد اجمل بھٹی اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ ابو الحسن نقوی کی مکمل حمائیت حاصل ہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹھنڈ کے ماحول میں گیم کرنے کا اپنا مزہ ہے اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنا چاہیے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کا موقع مل سکے۔








