ملک میں پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، فدا محمد خان

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر فدا محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ، تعلیمی اداروں کو کھیلوں کے فروغ میں حصہ لینا چاہئے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں …

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر فدا محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ، تعلیمی اداروں کو کھیلوں کے فروغ میں حصہ لینا چاہئے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارےکھیلوں کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کا انعقاد کا اعلان خوش آئند ہے ۔

یہ گیمز یکم سے 5 فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائیں گی جس میں ملک بھر سے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال، سائیکلنگ،فٹ سال، فٹ بال، جمناسٹک، روپ سلیپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھرو بال اور کلائیمنگ کے کھیل شامل ہیں۔