جینک سنر عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ کو سیمی فائنل میں ہرا کر آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن۔26جنوری (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر چار اور میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈجینک سنر اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ 22 سالہ اطالوی ٹینس سٹا ر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں حریف سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، …

میلبورن۔26جنوری (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر چار اور میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈجینک سنر اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔

22 سالہ اطالوی ٹینس سٹا ر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں حریف سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ، دفاعی اور دس بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ کوہرا کر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر چار ، میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو 1-6، 2-6، 7-6(8-6) اور 3-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یوں سربین ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اور اپنے کیریئر کا 25واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا خواب چکناچور ہوگیا اور فاتح اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کو پہلی مرتبہ کوئی گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید ایک فتح درکار ہے۔ 36 سالہ سربین سٹار نوویک جوکووچ کو 2018 کے بعد پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ہار ے ہیں ۔22 سالہ جینک سنر کا آئندہ اتوار کو آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فائنل میں مقابلہ روسی تھرڈ سیڈ ڈینیئل مدویدیف یا جرمنی کے سکستھ سیڈ ڈالیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔