سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا کا کامیاب دفاع، آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ اپنے نام کرلیا

میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے ویمنز سنگلز ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 25 سالہ بیلا روسی ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو شکست دے کر دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا …

میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے ویمنز سنگلز ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 25 سالہ بیلا روسی ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو شکست دے کر دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا یاسٹریمسکاکو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں پیر کو راڈ لیور ایرینا پرکھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور2-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی آرینا سبالینکا کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔آرینا سبالینکا اس فتح کے بعد دوسری بیلاروسی ٹینس سٹار بن گئی ہے جس نےمسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا تاج اپنے سر سجایاہے۔ان سے قبل وکٹوریہ آزارینکا 2012 اور 2013 میں مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت چکی ہیں۔