بلوم فونٹین۔31جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش نے نیپال کو آسان مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی، بنگلہ دیش نے نیپال کا 170 رنز کا ہدف 25.2 اوورز میں ہی حاصل کرلیا، روہانت دولا بورسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بدھ کے روز بلوم فونٹین میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ گروپ ون کے …
انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس، بنگلہ دیش نے نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

مزید خبریں
بلوم فونٹین۔31جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش نے نیپال کو آسان مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی، بنگلہ دیش نے نیپال کا 170 رنز کا ہدف 25.2 اوورز میں ہی حاصل کرلیا، روہانت دولا بورسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بدھ کے روز بلوم فونٹین میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ گروپ ون کے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.5 اوورز میں 169 رنز پر آئوٹ ہوگئی، بشال بکرم کے سی نے 48 اور کپتان دیو کھانل نے 35 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سبھاش بھنڈاری 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
بنگلہ دیشی بائولر روہانت دولا بورسن نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو بڑے سکور سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا، شیخ پویز جبون نے 3، اقبال حسین، معروف اور جشان عالم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دش انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے نیپال کا 170 رنز کا آسان ہدف 25.2 اوورز میں ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جشان عالم 55 اور عارف الاسلام 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ نیپال کی طرف سے سبھاش بھنڈاری نے 44 رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔








