پاکستان سپر لیگ 9 ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

راولپنڈی۔7مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 9 میں حصہ لینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے دیا گیا ہے اور اسے میچ آفیشلز نے رپورٹ کر دیا ہے ، عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان 6 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا اور اسے …

راولپنڈی۔7مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 9 میں حصہ لینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے دیا گیا ہے اور اسے میچ آفیشلز نے رپورٹ کر دیا ہے

، عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان 6 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا اور اسے رپورٹ کیا گیا

، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت دی جائے جو مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ہو گا۔