سابق کرکٹر سکندر بخت کی سالگرہ 25 اگست کو منائی جائے گی

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):سابق کرکٹر سکندر بخت کی سالگرہ 25 اگست کو منائی جائے گی۔ سکندر بخت 25 اگست 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔پاکستان کے سابق کرکٹر نے 25 ٹیسٹ اور 27 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں۔ وہ کرکٹ پر مختلف پاکستانی چینلوں میں تبصرہ نگار کے طور پر بھی نظر آتے ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ کراچی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز،پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ،سندھ اور یونائیٹڈ بینک …

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):سابق کرکٹر سکندر بخت کی سالگرہ 25 اگست کو منائی جائے گی۔ سکندر بخت 25 اگست 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔پاکستان کے سابق کرکٹر نے 25 ٹیسٹ اور 27 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں۔

وہ کرکٹ پر مختلف پاکستانی چینلوں میں تبصرہ نگار کے طور پر بھی نظر آتے ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ کراچی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز،پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ،سندھ اور یونائیٹڈ بینک کی طرف سے بھی کرکٹ کھیلی۔سکندر بخت کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ مختلف تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔